Saturday 5 July 2014

امریکی امداد افیون کا خاتمہ تو نہ کر سکی ، اضافہ کر گئی


05 جولائی 2014 (01:23)

امریکی امداد افیون کا خاتمہ تو نہ کر سکی ، اضافہ کر گئی
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایسے وقت میں جب نیٹو اور امریکی افواج افغانستان سے رخصت ہورہی ہیں، اکثر بین الاقوامی اخبارات میں یہ سوال بار بار اٹھایا جارہا ہے کہ ان افواج نے اتنے سال افغانستان میں گزار کر کیا حاصل کیا؟ یا اس ساری مہم جوئی کا ملک کو کیا فائدہ ہوا؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغانستان میں تعمیر نو کے امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل نے اپنی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان سالوں کے دوران افغانستان سے افیون کے خاتمے کے لئے خرچ کئے جانے والے 7 ارب ڈالر دراصل ضائع ہوگئے۔ آج یہ ملک دنیا میں افیون کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ اس پودے کے ذریعے ہیروئن تیار کی جاتی ہے اور اس وقت دنیا کے قریباً تین چوتھائی افیون افغانستان سپلائی کررہا ہے۔ جریدے کرسچن سائنس مانیٹر کے مطابق یہی دنیا بھر میں ہیروئن کی گرتی قیمتوں کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔

0 comments:

Post a Comment