Sunday, 27 July 2014

سرائیلی جھنڈا لہرانے پر یورپی باشندے کی زوردار پٹائی


سٹاک ہوم )نیوز ڈیسک( اسرائیل کو فلسطینیوںپر ظلم اور عالمی امن کیلئے سازشوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ مغربی دنیا کے مہذب عوام کی طرف سے بھی نفرت کا سامنا ہے یورپی ملک سویڈن میں بھی ایک شخص اس بدنام زمانہ ملک کے ساتھ اظہار محبت کی وجہ سے شدید تشدد کا نشانہ بن گیا۔ سیویڈ شہر کی پولیس کے مطابق اس شخص نے اپنے گھر کی کھڑکی میں اسرائیل کا جھنڈا لہرایا ہوا تھا جس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا اور کچھ تلخ کلامی بھی ہوگئی جس کے بعد لوگوں نے اس کی کھڑکیوں پر پتھراﺅ کیا۔ جب مذکورہ شخص اعتراض کرنے والوں کی خبر لینے باہر گلی میں آیا تواسے ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور یہ جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑا ہوا۔ پولیس نے اسرائیل کے زخمی عاشق کو ہسپتال پہنچا کر تشدد کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

--
Thanks for you to receive

0 comments:

Post a Comment