Tuesday, 8 July 2014

ڈاکوﺅں نے کراچی کو دہشت گردی سے بچا لی


ا08 جولائی 2014 )13:58(کراچی )خصوصی رپورٹ( عام طورپر ڈاکوﺅں کومعاشرے کی ابتری کی علامت سمجھاجاتاہے لیکن شہرقائد کو ڈاکوﺅں کی کارروائی نے تباہی سے بچادیاجس کاانکشاف تحقیقاتی اداروں نے کیا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دوروز قبل فرنٹیرکالونی کیایک مسجد کے ساتھ دہشتگردوں نے بم نصب کیاتھا جسے موبائل سم سے جوڑا گیاتھالیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ مسجد کے قریب ہی کسی جگہ پر گھومنے والے دہشتگرد  کو  چور پڑگئے ۔ چوروں نے بم سے جڑا موبائل فون اور دیگر اشیاءلوٹ لیں اور رفو چکر ہوگئے ۔ دوسری طرف علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور بم ناکارہ بنادیاگیا۔ تحقیقاتی ذرائع کاکہناتھاکہ سم اور موبائل دونوں ہی بندہیں ۔

--
Thanks for you to receive

0 comments:

Post a Comment