Saturday, 5 July 2014

برطانوی ائیرپورٹ کی ناقص سیکیورٹی it's second time


30 مئی 2014 (20:54)

برطانوی ائیرپورٹ کی ناقص سیکیورٹی
 برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایئرپورٹ اور سیکیورٹی کے اہلکار کچھ اس طرح سے مدہوش ہوکر کام کررہے تھے کہ ایک 47 سالہ گوری خاتون اپنی 17 سالہ گھنگریالے بالوں والی کالی بیٹی کے پاسپورٹ پر برطانیہ سے پرواز کرکے سپین چا پہنچی۔ ایسکس کاﺅنٹی کے ساﺅتے اینڈ ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی خاتون سیلی نیلر نے جلدی میں غلطی سے اپنی ٹین ایجر بیٹی کا پاسپورٹ اٹھا لیا تھا لیکن ایئرپورٹ حکام نے غیر ذمہ داری اور نالائقی کی حد کردی کہ یہ ادھیڑ عمر خاتون اسی پاسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے دوسرے ملک روانہ ہوگئی۔ سپین میں اپنی چھٹیاں گزارنے کے دوران اس خاتون نے خوب مزے اڑائے اور کچھ دن بعد برطانیہ واپسی کا پروگرام بنایا۔ لیکن جب یہ خاتون واپسی کیلئے ایئرپورٹ پہنچی تو سپین کے اہلکار برطانوی اہلکاروں کے برعکس مکمل طور پر جاگ رہے تھے اور انہوں نے ادھیڑ عمر خاتون کو نوعمر لڑکی کی تصویر والے پاسپورٹ کو ماننے سے انکار کردیا۔ بیچاری سیلی کو اس ہنگامی صورتحال سے شدید دھچکا لگا اور اس نے اسے سپین پہنچانے والی بے خبر ایئرلائن ایزی جمیٹ سے شکایت کی کہ یہ اس کا قصور نہیں ہے۔ بالآخر سپین میں برطانوی کو نسلیٹ کے تعاون سے اسے نیا پاسپورٹ جاری کیا گیا اور اگلے دن وہ برطانیہ کیلئے روانہ ہوگئی۔ 

0 comments:

Post a Comment