Saturday 30 August 2014

قوت سماعت میں کمزوری کے قدرتی علاج



تعلیم و صحت
 0
نیو دہلی ( نیوز ڈیسک ) طبی ماہرین نے قوت سماعت کے امراض کے چند قدرتی علاج تجویز کئے ہیں، جن کے استعمال سے قوت سماعت کے بیشتر امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق قوت سماعت میں خلل کی بنیادی وجوہات میں کم سنائی دینا، رات کو اچانک کانوں کا بجنا، شور کی آواز سنائی دینا وغیرہ شامل ہیں۔ ان ابتدائی علامات پر اگر فوری دھیان نہ دیا جائے تو آگے جا کر یہ مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ قوت سماعت متاثر کرنیوالے عوامل میں شوگر، گردے کی بیماریاں، کان میں رسولی، کان میں چوٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح کے عوامل میں قدرتی علاج کارآمد ثابت نہیں ہوتا۔ قدرتی علاج صرف کان میں انفیکشن، ائیر لائن کے مسافروں یا اونچائی کی تبدیلی کی وجہ سے سماعت متاثر ہونا وغیرہ میںکارآمد ہے۔ تو یہاں ہم آپ کو قوت سماعت کی حفاظت اور بہتری کے چند ٹوٹکے بتائے دیتے ہیں۔
برگ ریز درخت: دماغ میں چوٹ، چکر، یاداشت کے مسائل، کان میں شور سنائی دینا اور دیگر عوامل کی وجہ سے پیدا ہونیوالے مسائل میں چین میں پائے جانیوالا والے درخت برگ ریز درخت کے پتے انتہائی موثر علاج تصور کئے جاتے ہیں۔ جن کے استعمال سے قوت سماعت کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ناز بو: ناز بو نامی بوٹی کی خشک پتیاں جو ذائقہ میں کھٹی، میٹھی ہوتی ہیں، قوت سماعت کے مسائل میں اکثیر کا درجہ رکھتی ہیں جن کے استعمال سے خون کے کم دباﺅ سمیت مختلف مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ناز بو کی چند خشک پتیاں ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں ابائل کر کم از کم 10 روز استعمال کرنے سے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔ 
سرکہ: سرکہ میں مینگیشم، پوٹاشیم، زنک اور مینجنیج شامل ہوتا ہے جو سماعت کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے مفید ہیں۔ خاص طور پر ایسے مریض جن کی سماعت کا نقصان پہنچا ہو، پانی کے ایک کپ میں سرکہ، شہد مکس کر کے استعمال کرنے سے کان کی جلن میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
پیاز: پیاز عرصہ دراز سے کان کے علاج کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن محققین نے اب ثابت کیا ہے کہ پیاز کان کی بیماریوں خاص کر صدمے کے وجہ، دھماکے یا کسی دباﺅ کی وجہ سے کان کو پہنچنے والے نقصان میں کافی اثر رکھتا ہے۔ سائنسدان پیاز کو موثر قدرتی علاج تصور کرتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پانی میں 300 گرام پیاز 12 گھنٹے کیلئے بھگو دیں اور کان کے انفیکشن کی صورت میں یہ پانی استعمال کریں۔ 
پیسا ہوا نک: کان کے درد، انفیکشن کیلئے پسا ہوا صاف نمک بھی دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ پیسا ہوا نمک گرم کر کے کپڑے میں لپیٹ کر کان کے اوپر رکھنے سے کان میں موجود سیال باہر آ جاتا ہے جبکہ انفیکشن کے سے آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سلفر کا استعمال بھی بند کان کھولنے میں مدد دیتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment