Sunday 31 August 2014

گوگل گلاس کے بعد اب گوگل لینز۔۔۔بہت جلد


31-8-14

    سان فرانسسکو (نیوز رپورٹ) معلوم ہوتا ہے کہ ”گوگل گلاس“ کے بعد گوگل اب ”سمارٹ لینز“ بنانے کی تیاری میں ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے حال ہی میں ایک پیٹنٹ رجسٹر کرایا گیا ہے۔ اس کے تحت گوگل کو کیمرے والا ”لینز“ بنانے اور بیچنے کے حقوق حاصل ہوگئے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گوگل عینکوں کے بعد اب ایسے لینز بنانے کی تیاری میں ہے جن میں کیمرے اور کمپیوٹر نصب ہوں گے۔ امریکی اخبارات کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اندھوں کو بھی دیکھنے میں مدد دے گی، مثال کے طور پر اس میں نصب کمپیوٹر انہیں بروقت خطرے سے خبردار کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ”لینز“ کو فونوں کے ساتھ کنکٹ بھی کیا جاسکے گا۔ گوگل کے مطابق یہ چہروں کی شناخت بھی کرسکے گا جس سے اندھوں کو لوگوں کی پہچان میں مدد مل سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گوگل پہلے ہی ذیابیطس کے مریضوں کو شوگر کی سطح کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے لینز بناچکا ہے۔
    • گوگل کی جانب سے ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بنائے جانے والے 'لینز ' کا پروٹو ٹائپ 

    0 comments:

    Post a Comment