Thursday 28 August 2014

آئی فون نے خاتون کی چھاتی جلا دی



ڈیلی بائیٹس
 0
نیویارک (نیوز ڈیسک) ہم میں سے اکثر رات کو سوتے وقت اپنا موبائل فون بہت قریب رکھ کر سوتے ہیں، اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو اس عادت میں تبدیلی کی کوشش جلد از جلد شروع کردیں کیونکہ یہ بات خطرناک نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
امریکہ میں ایک 24 سالہ خاتون ڈائیون ہیکسٹر بھی اپنا آئی فون اپنے ساتھ رکھ کر سوگئی جبکہ یہ چارج بھی ہورہا تھا، نیند میں وہ کروٹ لے کر فون کے اوپر آگئی اور کچھ گھنٹے بعد وہ شدید جلن سے بیدار ہوگئی اس نے دیکھا کہ اس کی چھاتی پر سرخ رنگ کا ایک بڑا نشان پڑ چکا تھا جو کچھ وقت میں مزید گہرا اور تکلیف دہ ہوگیا۔
اگرچہ ڈاکٹروں نے اس کا علاج بروقت شروع کردیا لیکن اس کے باوجود اس میں انفیکشن پیدا ہو گیا اور بالآخر یہ ایک گہرے زخم اور سوراخ کی صورت اختیار کرگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس خوفناک حادثے کی وجہ چارجنگ کے دوران فون سے خطرناک شعاعوں کا اخراج ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ آئی فون سے جسم کے جلنے کا پہلا واقع نہیں ہے، محض دو ہفتے قبل18 سالہ جیک پارکر بھی چارج ہوتے فون پر بازو رکھ کر سونے کی وجہ سے بازو میں سوراخ کروا بیٹھا اور اسی طرح ایک 14 سالہ لڑکی پتلون کی جب میں بڑے آئی فون نے آگ پکڑلی جس کی وجہ سے اس کی ران اور کمر پر شدید زخم آئے۔

0 comments:

Post a Comment