Sunday 31 August 2014

دماغ سے جہاز کنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ


3-06-14

    برلن (نیوز ڈیسک) سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک بظاہر ناممکن چیزیں اب ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ برلن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے بھی کچھ ایسی ہی انوکھی ایجاد کی ہے۔ ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دماغ کی ’’ایکٹویٹی‘‘ کو کنٹرول کمانڈ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے جس کے ذریعے پائلٹس جہازوں کو ہاتھوں کی بجائے اپنے دماغ سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بناؤٹی جہاز (فلائٹ سیمولیٹر) پر اس عمل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس میں پائلٹ کو بہت سی تاروں والا ایک ہیلٹ پہنایا جاتا ہے جس کے بعد وہ صرف سکرین پر دیکھتے ہوئے اپنے خیالات سے جہاز کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس پروگرام پر ابھی مزید کام کی ضرورت ہے جس کے بعد اسے جہازوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ اس کے ذریعے پائلٹوں پر کام کا بوجھ کم ہوجائے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری کی توقع ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment