Tuesday 2 September 2014

ناریل پانی اور تیل کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں



    برمنگھم (نیوز ڈیسک) ناریل ہمیشہ سے ایک صحت بخش غذا کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن آج کل ایسی بے شمار مصنوعات سامنے آچکی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ ناریل کی بنیاد پر تیار کی گئی یہ چیزیں صحت کیلئے لاجواب افادیت رکھتی ہیں، کچھ مشہور ناریل مصنوعات کے حقائق درج ذیل ہیں:
    ناریل پانی
    آج کل بازار میں ناریل پانی کی بہت مشہوری ہے لیکن یاد رکھیں کہ یہ سخت ورزش کرنے والوں کی ضروریات پوری نہیں کرتا اور اس میں جو معدنیات پائی جاتی ہیں وہ دیگر خوراک سے بآسانی دستیاب ہوجاتی ہیں، پیاس بجھانے کیلئے سادہ پانی ہی سب سے زیادہ کارگر ہے۔
    ناریل کا تیل
    اس کی خصوصیات مکھن سے ملتی جلتی ہیں، اس میں پائی جانے والی چکنائی کی وجہ سے اس کا استعمال زیادہ مقدار میں نہ کرنا بہتر ہے۔
    ناریل کا میٹھا
    اس کا استعمال عام چینی کی نسبت قدے بہتر ہے لیکن عام چینی کی طرح اس کا استعمال بھی محدود رکھنا چاہیے۔
    ناریل کا دہی
    اس میں چکنائی کی مقدار ڈیری اور سویا کی دہی سے زیادہ ہوتی ہیں لیکن چونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹ کم ہوتے ہیں اس لئے یہ وزن کم کرنے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔
    ناریل کا گودا
    اس میں معدنیات اور وٹامن ہوتے ہیں لیکن اس کی مقدارمحدود رکھیں۔
    ناریل کا دودھ
    اس میں پروٹین کی مقدار کم ہوتی ہے، اگر آپ ناریل کا دودھ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ وہ قسم خریدیں جس میں وٹامن ڈی اور کیلشیم شامل کئے گئے ہوں کیوں یہ چیزیں قدرتی طور پر اس میں نہیں پائی جاتیں۔

    0 comments:

    Post a Comment