Thursday 25 September 2014

مرد اور عورتیں دھوکہ کیوں دیتے ہیں ؟وجوہات سامنے آ گئیں



    نیویارک(نیوز ڈیسک)بدلتی معاشرتی اقدار کے ساتھ تعلقات کے خلوص اور دیانت کا متاثر ہونا ایک لازمی نتیجہ ہے اور اس کے اثرات مغربی معاشرے میں بہت ہی نمایاں نظر آتے ہیں۔ایک حالیہ سروے میں بے وفائی کے بارے میں خواتین اور مردوں کے رویے پر تحقیق کی گئی جس کے نتائج تشویشناک تصویر پیش کرتے ہیں۔
    - مغربی معاشرے کے74فیصد مرد اور 68فیصد خواتین مواقع ملنے پر شریک حیات سے چھپ کر جائز تعلقات استوار کرتے ہیں۔
    - تعلقات میں بددیانتی کا اعتراف صرف 33فیصد لوگوں نے کیا ۔
    - تیس فیصد ناجائز تعلقات ساتھی کام کرنے والوں سے،29فیصد پرانے دوستوں سے 9فیصد سفر کے دوران ملنے والوں سے جبکہ 8فیصد انٹرنیٹ پرملنے والوں سے استوار کئے جاتے ہیں۔
    - مردوں کی اکثریت جنسی وجوہات کی بنا پر جبکہ خواتین کی اکثریت جذباتی وجوہ کی بنا پر شریک حیات کو دھوکہ دے کر کسی اور سے تعلق استوار کرتی ہے۔
    - تقریباً52فیصد نے کہا کہ جنسی اطمینان نہ ملنے کی وجہ سے وہ بیوفائی پر مائل ہوئے ۔
    - عموماً لوگ شادی کے ایک سال بعد پہلے بچے کی پیدائش کے بعد یادرمیانی عمر میں جاکر بے وفائی پر مائل ہوتے ہیں۔
    - ناجائز تعلقات رکھنے والے مردوں اور خواتین میں جنسی بیماریاں ذہنی پریشانیاںاور ہارٹ اٹیک کی شرح بھی جائز ازدواجی زندگی گزارنے والوں کی نسبت واضع طور پر زیادہ پائی گئی اور یہ لوگ اخلاقی طور پر کمزور اور مذہب سے دور پائے گئے۔

    0 comments:

    Post a Comment