Friday 5 September 2014

بہترین ازدواجی زندگی کےلئے مفید ورزشیں



    برمنگھم (نیوز ڈیسک) ازدواجی مسرت کیلئے جسمانی صحت بہت ضروری ہے کیونکہ آپ کا جسم جتنی تندی، لچک اور طاقت کے ساتھ حرکت کرسکے گا آپ کی کارکردگی اتنی ہی اچھی ہوگی۔ جس میں طاقت، لچک اور تندی پیدا کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ورزشوں کو عادت بنائیں، ان کے نتائج آپ کی کارکردگی میں حیرت انگیز اضافہ کرکے ازدواجی زندگی کو بھرپور بنادیں گے۔
    ٭ ایروبک ورزشیں
    ان ورزشوں میں جسم کو رقص کے انداز میں حرکت دی جاتی ہے جس سے اعضاءکی لچک میں اضافہ ہوتا ہے اور سٹیمنا بڑھتا ہے۔
    ٭
     گہری سانس کی مشق ہوتی ہے اور جوڑوں، عضلات اور دل کے علاوہ ذہنی یکسوئی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، یہ سب باتیں ازدواجی زندگی میں بہتری لاتی ہیں۔
    ٭ پائلٹس
    یہ ورزشیں جسم کے انتہائی سروں کو زمین سے اوپر اٹھا کر اور ایک دوسرے کے قریب لاکر کی جاتی ہیں، مثال کے طور پر کمر کے بل لیٹ کر ٹانگوں اور سرکو اوپر اٹھا کر کروی شکل اختیار کرلی جائے۔
    ٭ وزن اٹھانا
    وہ ورزشیں جن میں وزن اٹھایا جاتا ہے جسم میں دوران خون کو بہتر کرتی ہیں اور پٹھوں میں طاقت پیدا کرتی ہیں۔
    ٭ تیراکی
    تیراکی سے نہ صرف جسم مضبوط اور لچکدار ہوتا ہے بلکہ سٹیمنا بھی بڑھتا ہے جو ازدواجیز ندگی میں نکھار پیدا کردیتا ہے۔
    ٭ دل کی ورزشیں
    تیز چہل قدمی، دوڑ اور وہ ورزشیں جن میں سارا جسم استعمال ہو دل کی صحت کو بہتر کرتی ہیں جس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment