Friday, 19 September 2014

ایپل کے بانی اپنے بچوں کو آئی پیڈ اور آئی فون استعمال نہیں کرنے دیتے تھے کیونکہ۔۔۔


    نیویارک(نیوز ڈیسک)موجودہ دور میں جدید موبائل فون ،آئی پوڈ،آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ جیسی چیزیں بہت عام ہو چکی ہیں اور والدین اس بات پر کوئی توجہ نہیں دیتے کہ ان کے بچے دن رات ان آلات میں کھوئے رہتے ہیں۔کیا ہمارے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مشہور ترین نام اور ایپل کمپنی کے بانی سٹیوجانز کی زندگی سے ملتا ہے۔صحافی کرس اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ سٹیورڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسے بہت ہی حیران کن جوابات ملے۔کرس کا کہنا ہے کہ اس کا خیال تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کی اس قدر بڑی شخصیت کا گھر جدہ الیکٹرانک آلات کا گڑھ ہو گا جب اس نے 2010میں انٹرویو کے دوران پوچھا کہ آپ کے بچے تو ایپل کی مشہور ایجاد ات آئی فون اور آئی پیڈ کو بہت پسند کرتے ہوں گے تو جواب اس قدر حیران کن تھا کہ اسے یقین ہی نہ آیا۔سٹیو کا کہنا تھا کہ ان کے گھر ٹیکنالوجی کا استعمال بہت محدود ہے اور اس کے بچوں نے آج تک آئی فون اور آئی پیڈ استعمال ہی نہیں کیا۔دیکھا آپ نے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے بادشاہ نے یہ مناسب نہیں سمجھا کہ اس کے بچے جوان ہونے سے پہلے آئی فون اور آئی پیڈ کو ہاتھ بھی لگائیں دوسری جانب ہمارے معاشرے پر نظر ڈالیں آپ حیران رہ جائیں گے کہ والدین اپنے پرائمری اور مڈل سکول کے بچوں کو بھی موبائل فون استعمال کرنے اور یہاں تک کہ مستقبل پاس رکھنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment