Monday, 15 September 2014

آٹھ چیزیں جو بوریت کے مارے ہر شخص سے سرزد ہوتی ہیں



    نیویارک(نیوز ڈیسک)ہم میں سے  اکثر لوگ جان بوجھ کر فضول کاموں میں مشغول ہوکر بور ہوتے ہیں اور اکتاہٹ کا سامان پیدا کرتے ہیں اور ہمارے ہی کچھ احباب ایسے بھی ہیں جن پر دوسروں  کو بور کرنے کا الزام ہے جن میں دوست، استاد، ہم جماعت اور دیگر لوگ شامل ہیں. تاہم آپ نے کبھی سوچا ہے عموما لوگ بور ہو رہے ہوں تو وہ کیا کرتے ہیں؟
    -1 آڑی ترچھی لکیریں بے مقصد خاکہ:
    ڈوڈلنگ یا بے مقصد خاکے بنانا بوریت کا سب سے مقبول اظہار ہے مثال کے طور پر ایک استاد آپ سے ہوم ورک چاہتا ہے لیکن کسی کی کاپی کے کے ہر صفحے پر ہوم ورک کی بجائے بے مقصد خاکے بنے ہوئے ہوں تو اس سے بڑھ کر اور بوریت کیا ہوگی۔
    -2 مسلسل دن کو خواب دیکھنا:
    ایک گھنٹے بعد دوپہر کے کھانے کا وقت ہے آئیے کھانے کے بارے میں خواب دیکھیں کیا کھائیں گے، کہاں بیٹھیں گے، کیا باتیں ہوگی، چاہنے والوں کو  کس طرح کن اکھیوں سے دیکھنا ہے۔
    -3 غیر حقیقی کہانیاں بنانا:
    دنیا کی سب سے رومانی جگہ پر ڈوکیپریو کے ہمراہ چہل قدمی کرنا، یا جینیفر اینسٹن کے ساتھ ڈیٹ پر جانا یہ سب تصوراتی باتیں ہیں ایسی سوچوں کی بہتات ہے لیکن ان کو عملی جامہ پہنانا ناممکن ہے۔
    -4 ٹائم لائن کی ورق گردانی:
    اور پھر وہ نعمت جسے سوشل میڈیا کہتے ہیں مدد کو آئی،اکثر لوگ بوریت دور کرنے کے لئے  اپنی فیس بک نیوز فیڈ پر مسلسل  سکرول ڈاﺅنکرتے رہتے ہیں  یا پھر ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی ٹائم لائن کی ورق گردانی کرتے ہیں ۔
    -5 اناپ شناپ بولنا:
    یہاں اگر آپ بہت زیادہ عظمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو قطعی گفتگو  کیجئے تاہم بوریت کے لمحات میں بے مقصد گفتگو سے دل لبھایا جاتا ہے ۔
    -6 سونے کی بہت کوشش:
    اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ اگر آپ بور ہورہے ہوں تو آپ ہر کام میں سستی دکھاتے ہیں جس میں نیند بھی ہے۔
    -7 ہر کسی کو بدحواس کرنا:
    اکثر افراد بوریت کے عالم میں زمین کو گھورتے رہتے ہیں یا عجیب عجیب شکلیں بنا کر دوسروں کو پریشان کرتے ہیں. 
    -8 آن لائن خریداری:
    خبردار ہو جائیں ، بوریت میں آپ وہ سب کچھ خرید سکتے ہیں جو آپ کی پہنچ میں ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment