Tuesday 9 September 2014

بہتر صحت کے لئے ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے؟مفید مشورے



    لندن(نیوزڈیسک)اس حقیقت سے سبھی آگاہ ہیں کہ  میں لوگوں کی اکثریت OTCڈرگ کی نسبت گھریلو علاج کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اس لئے عام سردی اور نزلے کی وباءمیں ادرک کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس کی دیگر کئی وجوہات ہیں جن کی بناءپر ادرک کو جڑی بوٹی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر چارجی جو ایک آیورویدک کنسلٹنٹ ہیں نے کے مختلف بیماریوں میں ادرک کے استعمال کے مختلف طریقے بیان کئے ہیں، انہیں پڑھیئے اور جانئیے کہ ادرک کس طرح آپ کی صحت کے لئے مفید ہے۔
    1۔بھوک بڑھانے میں ادرک کا کردار
    ہمارے ماہرین کہتے ہیں کہ ادرک سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے جب ادرک کو کھانے سے قبل کھایا جائے تو یہ اپنی گرم تاثیر کی وجہ سے کھانے والے کی بھوک میں اضافہ کرتا ہے یہ اپنے ترش اور تیز ذائقے کی بدولت معدہ میں ہاضمے کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے اور بدہضمی پھیلانے والے مضر اجزاءکا خاتمہ کرتا ہے۔
    2۔ سردی میں بھی ادرک کا استعمال مفید ہے
    ادرک کا رس کھانسی اور زکام کی علامات میں مفید ہے۔ ادراک کے استعمال سے نزلے زکام کھانسی سے جڑی علامات مثلاً ناک بہنا، سردرد اور بخار وغیرہ میں بھی افاقہ ہوتا ہے اگر اسے چائے میں ڈال کر پیا جائے یا شہد کے ساتھ کوٹ کر کھایا جائے۔
    3۔ مسافروں کے لئے کس طرح ادرک فائدہ مند ہے؟
    ادرک معدے کے انزائم کو باقاعدہ بناتا ہے اور تمام غذائی اجزاءکو جسم کی بافتوں تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔اگر کسی کو سفر کے دوران قے یا متلی ہوتی ہو تو سفر سے قبل منہ میں تھوڑا ادرک رکھ لے۔
    4۔ ادرک جوڑوں کی بیماریوں میں بھی مفید ہے
    ڈاکٹر آپ کو ایک راز کی بات بتاتے ہیں کہ خشک ادرک درد ختم کرنے اور سوزش کے خاتمہ کرنے والے اثرات کی وجہ سے جوڑوں کے درد اور آرتھرائٹس کے مرض میں بطور دورا استعمال کیا جاتا ہے ان خوبیوں کے علاوہ ادرک ایک مصالحہ بھی ہے جسے روزانہ استعمال کیاجاتا ہے۔
    5۔ مختلف بیماریوں میں ادرک بطور گھریلو علاج
    اوپر ہم نے ادرک کے طبی فوائد کا ذکر کیا ہے ذیل میں ہم ادرک کے کئی دیگر فوائدپر نظر ڈالتے ہیں۔ 
    ادرک کے کٹے ہوئے ٹکڑوں کو بھوک بڑھانے کی غرض سے نمک یا لائم جوس میں ڈال کر کھانے سے پہلے اور بعد استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔ 
    ادرک زود رنج اور چڑچڑے بچوں کا مکمل علاج ہے۔ادرک کو بھوک کے لئے سرکے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    کھانے پکاتے وقت ادرک کو ذائقہ بڑھانے کے لئے بطور مصالحے کے بھی برتا جاتا ہے۔
    کھانا پکانے والوں کا اس بات پر پکا یقین ہے کہ ادرک بھارت میں پکنے والے سالنوں میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
    عام نزلہ زکام میں ادرک تلسی اور شہد ملا کر دینا انتہائی مفید ہوتا ہے۔
    جوڑوں کے درد میں ادرک کا خشک پاﺅڈر دوا کے طور پر سفید ہے اگر بازار سے نہ مل سکے تو آپ خود گھر میں ادرک سکھا سکتے ہیں۔
    جلد پر ہونے والے کیل مہاسوں پر ادرک کا رس لگانا انتہائی اہم ہے۔
    آپ ادرک کے جلدی بیماریوں میں فوائد کی فہرست سے شائد واقف نہیں ہیں۔اس کا ماسک چہرے کے لئے مفید ہے اور اسے ترو تازہ رہنے کے لئے غسل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔لیکن اس بات کا یقین نہیں کہ ادرک آپ کو تروتازہ مہک دینے میں کامیاب ہوتا ہے کہ نہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment