Wednesday, 1 October 2014

اپنی محبت کو مضبوط بنانے کے 13بہترین طریقے



    برمنگھم (نیوز ڈیسک) زندگی کی بھاگ دوڑ میں ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ محبت کو زندہ رکھنے کیلئے بہت سی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا ازحد ضروری ہے۔ ایک دوسرے سے بیگانگی محبت کیلئے زہر قاتل ہے اور آپ اگر باہمی تعلقات کو فوری بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ان اہم امور کا خیال رکھیں۔ 
    1۔ ٹی وی، فون اور کمپیوٹر جیسی دلچسپیوں کو محدود کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت شریک حیات کو دے سکیں۔ 
    2۔ کوشش کریں کہ بستر پر اکٹھے جائیں تاکہ آپ اکٹھے سوئیں اور اکٹھے جاگ کر وقت ساتھ گزاریں۔ 
    3۔ اپنے جیون ساتھی کیلئے چائے یا کافی بنائیں۔ 
    4۔ ماضی کی خوشگوار یادوں کو تازہ کریں۔ 
    5۔ مل کر ورزش کریں اس سے صحت بھی بہتر ہو گی اور قربت بھی بڑھے گی۔ 
    6۔ رات کے کھانے سے پہلے کچھ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزاریں۔ 
    7۔قربت کے تعلقات کیلئے آج کسی مختلف جگہ کا انتخاب کریں۔ 
    8۔ جیون ساتھی کو کثرت کے ساتھ گلے لگائیں۔
    9۔کسی دلچسپ موضوع پر گفتگو کریں۔ 
    10۔ کوئی ایسا کھانا بنائیں جو آپ دونوں کو بہت پسند ہو۔
    11۔ شریک حیات کا پسندیدہ تحفہ خریدیں۔
    12۔ اچھے سلوک یا کسی بھی اچھی بات کیلئے شکریہ ضرور ادا کریں۔ 
    13۔ ایک دوسرے کے ساتھ مسکراہٹ کا تبادلہ کریں۔

    0 comments:

    Post a Comment