Sunday 11 January 2015

بیگمات کو زیادہ غصہ مردوں کی بے وفائی پر نہیں آتا بلکہ۔۔۔تحقیق میں دلچسپ انکشاف



    نیویارک (نیوز ڈیسک) کسی بھی خاتون کو جب اس بات کی بھنک پڑجائے کہ اس کا محبوب کسی اور میں دلچسپی رکھتا ہے تو اس کا آگ بگولا ہونا فطری بات ہے۔ امریکا کی چیپمین یونیورسٹی نے اس بات پر تحقیق کی کہ خواتین اپنے مردوں کی بے وفائی سے کس طرح متاثرہوتی ہیں تومعلوم ہوا کہ وہ کسی دوسری خاتون کے ساتھ جسمانی تعلق سے قدرے کم متاثر ہوتی ہیں البتہ اگر انہیں پتہ چلے کہ مرد کسی اور خاتون کی محبت میں گرفتار ہے تو یہ بات اُن کیلئے شدید کرب اور سخت ردعمل کا باعث بنتی ہے۔
    عامر خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا 
    سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ ایسے ردعمل کی وجہ انسانی ارتقاءہے جس کے دوران ہمیشہ سے خواتین کیلئے مرد کی طرف سے فراہم کردہ تحفظ اور زندگی گزارنے کے ذرائع بہت اہم رہے ہیں۔ اگرچہ مرد کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ جسمانی تعلق بھی ان کیلئے شدید تکلیف اور دکھ کا باعث ہے لیکن اگر مرد کسی اور کی محبت میں مبتلاءہوجائے تو ازدواجی رشتہ خطرے میں پڑجاتا ہے۔
     تحقیق میں شامل 18 سے 65 سال کی 65 فیصد خواتین نے بتایا کہ وہ مرد کے ناجائز جسمانی تعلق کی نسبت اس کے کسی اور خاتون کے ساتھ جذباتی اور پیار کے تعلق سے زیادہ کرب اور خطرہ محسوس کریں گی۔ اس کے برعکس مرد اپنی خاتون کے کسی اور کے ساتھ پیار کی نسبت جسمانی تعلق پر زیادہ شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”آرکائیوز آف سیکچوئل بہیویر“ میں شائع کی گئی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment