Thursday 5 February 2015

مردوں اور خواتین میں کیا چیزیں مشترک ہیں ؟ سائنس نے نیا دعویٰ کر دیا



    شکاگو (نیوز ڈیسک) عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ مردبہت مضبوط اعصاب کے مالک، کھیلوں کے شوقین اور غیر متوازن جنسی رویے کی حامل مخلوق جبکہ خواتین بہت نرم مزاج، بات بات پر پریشان ہونے والی اور سہیلیوں کے ساتھ خوش رہنے والی مخلوق ہیں، مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سوچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے کیونکہ اصل میں یہ دونوں صنفیں تقریباً ایک جیسی ہی ہیں۔

    امریکہ کی آئیوواسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک جامع تحقیق میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد میں شخصیت کے 100 اہم ترین وصاف کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مردوں اور خواتین میں 80 فیصد اوصاف ایک جیسے ہی ہیں، مثلاً خطرات سے کھیلنے، دباﺅ برداشت کرنے اور اخلاقی رویے کا مظاہرہ کرنے میں مردو زن ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہیں۔ اسی طرح مردوں اور خواتین کی ذہانت، عقل و فہم اور زندگی سے لطف اندوز ہونے اور مطمئن ہونے میں بھی کوئی فرق نہیں ہوتا۔ یونیورسٹی کے سابئنسدان زالٹن کریزن کہتے ہیں زیادہ تر فرق معاشرتی تربیت کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جبکہ کچھ قدرتی طور پر بھی پائے جاتے ہیں، مثلاً مردوں کا مزاج جارحانہ ہوتا ہے اور خواتین کو درد نسبتاً زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment