Saturday, 4 April 2015

اگر آپ بھی رات کو دیر سے سوتے ہیں تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں


    لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ رات کو دیر سے سوتے ہیں اور اپنی نیند پوری کرنے کے چکر میں صبح کو بستر میں پڑے رہتے ہیں اور ناشتہ نہیں کرتے تو جان لیں کہ آپ اپنی صحت کے ساتھ بہت ظلم کررہے ہیں ۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ رات کو دیر تک جاتے ہیں ان میں ذیابیطس اور پٹھوں کی کمزور ی زیادہ دیکھی گئی۔
    مزیدپڑھیں:امیر دبئی کا لندن میں 114 لگژری گاڑیوں، عملے کیلئے شاندار عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ
    کوریا یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کی جانب سے 1600سے زائد افراد جن کی عمریں 40اور 50سال کے درمیان تھی پر تحقیق کی گئی اور ان کاخون ،چکنائی اور ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیااور ساتھ ہی ان سے ان کی رات کو سونے کا معمول پوچھا گیا۔جو لوگ رات کو دیر تک جاگنے کے عادی تھے اور بظاہر جوان نظر آرہے تھے ان کے جسم میں چکنائی اور خون میں غیر صحت مند چکنائیاں پائی گئیں۔ایسے افراد کے خون میں ذیابیطس کے امکانات بھی زیادہ نظر آرہے تھے۔ایسے افراد میں پٹھوں کی کمزوری بھی چار گنا زیادہ دیکھی گئی جبکہ ان کمزوریوں کی وجہ سے دل کے دورے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق کار ڈاکٹر نین ہی کیم کا کہنا ہے کہ رات کو دیر تک جاگنا، سگریٹ نوشی اور دیر سے کھانا کھانا جیسی قبیح عادتوں کی وجہ سے صحت تباہ ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی عادتوں سے فوراًچھٹکارا پا لینیا ہی اچھی صحت کی ضمانت ہے ورنہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ خطرناک بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment