Wednesday, 25 June 2014

ایل جی اور گوگل نے گوگل نیکسس 5متعارف کرادیا



08 نومبر 2013


لاہور(پ ر) نیکسس 4کی شاندار کامیابی کے بعد ، ایل جی اور گوگل نے ایک بار پھرجدید ترین انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم انڈرائڈ 4.4کٹ کیٹ کا حامل دنیا کا بہترین فون پیش کرنے کے لئے شراکت کی ہے۔ نئی خصوصیات سے مزین نیکسس 5اب تک کا سب سے سلم اور تیزترین گوگل نیکسس فون ہے۔4انچ کی مکمل ایچ ڈی ، آئی پی ایس ڈسپلے کے ساتھ نیکسس5سب سے بہترین بصری نظارہ پیش کرتاہے۔وزن میں بہت ہلکا، یہ سمارٹ فون 16جی بی اور 32جی بی دونوں ورژن میں طاقت ور کارکردگی، استعداد کار اور استعمال میں آسان فون ہے۔ ایل جی کے مصدقہ ہارڈویئر اور گوگل کے بہترین سوفٹ ویئر ز اور سروسزکا شکریہ ۔ایل جی موبائل کمیونیکیشن کمپنی کے سی ای او جانگ سیول پارک نے کہا کہ "اب تک کے تیز ترین اور بہت ہی طاقت ور نیکسس فون کی تیاری کے لئے گوگل کے ساتھ ایک بار شراکت پر ایل جی کو فخر ہے۔نیکسس 5پیش کرتا ہے جدید ترین ڈیزائن میں سب سے عمدہ استعدادکار اوراختراع و جدت کی اعلیٰ مثال، یہ سب پیش کرتی ہیں دو عظیم کمپنیاں۔"انڈرائڈ، کروم اور اپسیٹ گوگل کے سینئر نائپ صدر، سندر پچائی نے کہا کہ"نئی نیکسس ڈیوائس کی تیاری کے لئے ایل جی کے ساتھ شراکت پرپرجوش ہیں۔ گوگل نیکسس 5اب تک کا سلم ترین اور تیز ترین فون ہے اور اس میں انڈرائڈ کا جدید ترین ورژن، انڈرائڈ4.4کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم ہے۔ "نیکسس 5 خریداری کے لئے کالے اور سفید رنگ میں گوگل پلے پر آج سے امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، یو کے، آسٹریلیا، کوریا اور جاپان میں دستیاب ہوگا۔ یورپ ، سنٹرل اور ساوتھ امریکہ، ایشیائ، سی آئی ایس اور مشرق وسطیٰ میں نومبر کے درمیان تک مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment