Wednesday, 25 June 2014

گوگل گلاسز سے پلک جھپکا کر تصویر لی جاسکے گی،گوگل نے انتہائی جدید آلہ تیار کر لیا


گوگل گلاسز سے پلک جھپکا کر تصویر لی جاسکے گی،گوگل نے انتہائی جدید آلہ تیار کر لیا

19 دسمبر 2013


سان فرانسکو(اے پی پی) کمپیوٹر سافٹ ویئر فرم اور سرچ انجن گوگل نے گول گلاسز کے ذریعے تصویریں کھینچنے کی سہولت بھی تیار کرلی ،اب گوگل گلاسز پہن کر پلک جھپک کر تصویر بھی لی جاسکے گی۔ گوگل گلاسز ( عینکیں) انٹرنیٹ سے ربط میں ہوتی ہے گوگل نے ان عینکوں میں ایک انتہائی جدید آلہ لگا دیا ہے جس کی مدد سے انسان پلک جھپکا کر کسی منظر کی تصویر لے سکے گا اور وڈیو بھی اپ لوڈ کی جاسکیں گی ۔ ان عینکوں کی مدد سے صرف بول کر ٹیکسٹ پیغامات بھی بھجوائے جاسکتے ہیں ۔ گوگل نے مارکیٹ میں ابھی ان عینکوں کو لانچ نہیں کیا ہے تاہم امکان ہے کہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ عینکیں مارکیٹ میں آجائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment