Sunday 22 June 2014

گوگل جی میل میں بڑی سکیورٹی خامی کا انکشاف



12 جون 2014 (18:53)

گوگل جی میل میں بڑی سکیورٹی خامی کا انکشاف
نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک اسرائیلی ہیکر نے مقبول ترین ای میل سروس ”جی میل“ کی سیکیورٹی میں ایک بہت بڑا نقص ڈھونڈ لیا جس کی مدد سے جی میل کے ہر صارف کا ای میل ایڈریس حاصل کرنا ممکن ہے۔ کسی بھی صارف کا ای میل ایڈریس اس کی ذاتی نوعیت کی معلومات کا حصہ ہوتا ہے اور اس کی رضامندی کے بغیر اسے حاصل نہیں کیا جاسکتا مگر اسرائیل کے سیکیورٹی ماہر اورن حفیف نے معلوم کیا کہ ”جی میل“ کا شیرنگ فیچر جو کہ ای میل اکاﺅنٹ کی رسائی کسی دوسرے شخص کو دینے کیلئے استعمال ہوتا ہے، کو استعمال کرتے ہوئے ہر جی میل صارف کا ای میل ایڈریس معلوم کیا جاسکتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جی میل کی سیکیورٹی میں میں اس نقص کو استعمال کرتے ہوئے اس نے دو گھنٹے میں 37 ہزار صارفین کے ای میل ایڈریس حاصل کرلئے۔ اس نے یہ ای میل ایڈریس حاصل کرنے کیلئے BirBuster نامی سافٹ ویئر کو استعمال کیا۔ حفیف کا کہنا ہے کہ اس نقص کی وجہ سے صارفین کو ناپسندیدہ ای میل اور ان کی مرضی کے بغیر مواد ان کو بھیجا جاسکتا ہے اور پاس ورڈ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ حفیف کے انکشاف کے بعد گوگل نے یہ مسئلہ حل کرلیا ہے اور اسے اس اہم دریافت پر انعام بھی دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment