Sunday 22 June 2014

خبردار! آپ کا موبائل ہیک ہوسکتاہے، سم میں خامی کا انکشاف



18 مئی 2014 (17:08)

خبردار! آپ کا موبائل ہیک ہوسکتاہے، سم میں خامی کا انکشاف
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جی ایس ایم سم کارڈ کی اینکرپشن میں ایک ایسی خامی کا انکشاف ہواہے جس کی مددسے فون ہائی جیک ہوسکتاہے اور صارف کی کالز، ایس ایم ایس اور دیگر ذاتی معلومات کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔جرمنی کے موبائل سیکیورٹی ایکسپرٹ اوربرلن کی سیکیورٹی ریسرچ لیبز کے بانی کارسٹ نوئے نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی موبائل فون پر ایک وائرس بذریعہ ایس ایم ایس ارسال کرکے 56 ہندسوں پر مشتمل سم کارڈ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جس کے بعد فون کالز، ایس ایم ایس اور دیگر روابط کی نہ صرف نگرانی کی جاسکتی ہے بلکہ یہ آپ کے موبائل فون نمبر سے کسی کو کالز اور ایس ایم ایس بھی ارسال کرسکتا ہے۔ اسی طرح اس طریقہ سے آپ کے فون میں موجود بیلنس کو بھی چکے سے استعمال یا ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے۔ آپ کے فون میں ایک سافٹ ویئر انسٹال کیا جاتا ہے جو موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم سے الگ کام کرتا ہے۔اس نئی تحقیق کے بعد ایک بار پھر نوئے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی دو سالہ تحقیق کو لندن میں موبائل صنعت کی نمائندہ تنظیم GSM کے سامنے پیش کردیا ہے اور موبائل فون آپریٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اینکرپشن کے لئے نئے سٹینڈرڈز کا انتخاب کریں۔

0 comments:

Post a Comment