Sunday 22 June 2014

موبائل ایپ سٹور میں بڑی خامی کا انکشاف



22 جون 2014 (00:14)

موبائل ایپ سٹور میں بڑی خامی کا انکشاف
 نیو یارک ( نیوز ڈیسک ) گوگل ایپ سٹور مختلف قسم کے سافٹ وئیر پروگراموں کے ڈاﺅن لوڈ کرنے کےلئے مقبول ترین ذریعہ ہے اور کروڑوں لوگ اسے استعمال کرتے ہیں ایک حالیہ تحقیق نے گوگل کے اس آن لائن سٹور میں سیکورٹی کے اسے نقائص کا انکشاف کیا ہے کہ جس کی وجہ سے کروڑوں یوززذ کا ذاتی ڈیٹا خطرے میں ہے ان سیکورٹی نقائص کا انکشاف کو لبیا انجیئرنگ کے کمپوٹر سائنس کے پروفیسر جیسناور ان کے پی ایچ ڈی کے طالب علم نکولس ونٹ کی تحیقی میں ہوا ہے جیسے ایک مقالے کی صورت میں شائع کیا گیاہے اور اسے بہترین مقالے کا انعام بھی مل چکا ہے اس تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ گوکل کہ پلے سٹور میں موجود کروڑوں سافٹ وئیرایپلیکیشن کوبنانے والے عام طور پر ان کے اندر ہی لوگوں کے یوزر نیم اور پاس ورڈ بھی سٹور کرتے ہیں ۔انہوں نے پلے ڈرون نامی ایک پروگرام تیار کر کے لاکھوں کی تعدادمیں ایپلیکیشن پروگراموں میں سے لوگوں کے ذاتی ڈیٹا کو حاصل کرنے کا مظاہرہ کیا تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ گوگل کی طرف سے اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا کہ اس سٹور میں شامل ہونے والے پروگراموں کی سیکورٹی کی کیا صورتحال ہے جب عامل لوگ ان پروگراموں کو ڈاﺅن لوڈ کرکے استعمال کرتے ہیں تو ان کا ذاتی ڈیٹا ان میں سٹور وہ جاتا ہے جیسے ہیکر با آسانی حاصل کر سکتے ہیں اس انکشاف کے بعد گوکل نے ایپ سٹور کے پروگراموں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment