Sunday 22 June 2014

ہمیشہ جوان رہنے کا راز ایک کیڑے میں پوشیدہ



21 جون 2014 (23:48)

ہمیشہ جوان رہنے کا راز ایک کیڑے میں پوشیدہ
شکا گو( نیوز ڈیسک) سدا جوان رہنے کی خواہش انسانوں میں ہمیشہ سے موجود رہی ہے اور اس کا راز ڈھونڈنے کی کوششیںصدیوں سے جاری ہیں مگر اب سائنسدانوں کو یہ راز ایک کیڑے میں مل گیا ہے ۔پلاس جنیکٹکس نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سی ایلیگنز نامی ننھے کیڑے میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ یہ بوقت ضرورت اپنے جسم کی افزائش کو روک لیتا ہے اور لمبے عرصے تک اس کی عمر میں اضافہ نہیں ہوتا یہ ننھا کیڑا خوراک کی کمی کا شکار ہونے پر یہ حکمت علی اختیار کرتا ہے تا کہ خوراک ناملنے پر بھی زندہ رہ سکے اورجب دوبارہ خوارک دستیاب ہوتی ہے تو اسے کھا کر بڑھنا شروع کردیتا ہے۔ سائنسدانوں کی کوشش ہے کہ وہ اس کیڑے کی عمر میں اضافہ روکنے کی خوبی کا استعمال کرتے ہوئے انسانوں کےلئے ایسی دوا تیار کریں کہ جس کے استعمال سے انسانی عمر ایک جگہ روک جائے اور اعضاءبوڑھے نہ ہوں۔اس تحقیق سے کینسر کے علاج میں بھی مدد ملے گی کیونکہ کینسر کے خلیات بھی پیدا ہونے کے بعد لمبے عرصے تک غیر فعال رہتے ہیں اور پھر اچانک بڑھنا شروع کر دیتے ہیں ۔اس تحقیق کے نتیجے میں کینسر کے خلیوں کو مستقل طور پر غیر فعال کرناممکن ہو سکے گا۔

0 comments:

Post a Comment