Sunday 22 June 2014

بلیک بیری کا ایک اور منفرد فون متعارف کرانے کااعلان



22 جون 2014 (17:43)

بلیک بیری کا ایک اور منفرد فون متعارف کرانے کااعلان
ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) سام سنگ اور ایپل کے نئے سے نئے سمارٹ فون سامنے آنے کے بعد بلیک بیری کمپنی نے بھی ایک انتہائی منفرد شکل اور جسامت والا فون سامنے لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاسپورٹ نامی یہ سمارٹ فون تقریباً مربع شکل کا ہے۔ اس کی سکرین کا سائز ساڑھے چار انچ ہے اور بلیک بیری کا امتیازی نشان سمجھا جانے والا QWERTY کی پیڈ بھی اس میں فراہم کیا گیا ہے۔ بلیک بیری کے چیف ایگزیکٹو جون شین نے ایک حالیہ تقریب میں یہ فون پہلی دفعہ عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔ اگرچہ ابھی اس فون کے بارے میں کوئی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے لیکن بلیک بیری نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر تک اسے فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment