Friday, 27 June 2014

انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال ’جہاز‘ بنادیتاہے: ماہرین طب



10 جون 2014 (18:46)

انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال ’جہاز‘ بنادیتاہے: ماہرین طب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین طب نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں بری عادات اور منشیات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ اس امر کا انکشاف نیشنل کمیشن برائے انسداد منشیات کے ڈائریکٹر تحقیق و اطلاعات سعید فلیل السریحہ نے اپنی حالیہ تحقیق میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر نیٹ ورکنگ سے ڈپریشن، نشہ آور اشیاءکا استعمال، کم نیند، خود کشی کے جذبات اور تعلیمی میدان میں کمزوری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سعید فلیل السریحہ نے تجویز پیش کی کہ نوجوانوں کو بری عادات اور رویوں کے انحطاط سے بچانے کے لئے لوگوں میں اچھے روابط کے ماحول کے لئے روایتی طریقوں کا استعمال کیا جائے۔ انوہں نے طالب علموں کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ کے بے دریغ استعمال سے گریز کریں۔

0 comments:

Post a Comment