Sunday 22 June 2014

بدمزاج لوگ زیادہ کام کرتے ہیں، سائنسی تحقیق



22 جون 2014 (00:12)

بدمزاج لوگ زیادہ کام کرتے ہیں، سائنسی تحقیق
 لاس اینجلس( نیوز ڈیسک) بات بات پر برہم ہونے والے ہربات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے والے اور منفی ذہنیت کے لوگوں کو عام طور پر لوگ پسند نہیں کرتے مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عام طور پر اپنے کام میں دوسروں کی نسبت زیادہ مہارت رکھتے ہیں اور اچھے ملازم ثابت ہوتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف الی نائے اور یونیورسٹی آف پنسلواینا کے سائنسدانوں کی تحقیق کہتی ہے کہ منفی رویے والے لوگ عموماً کچھ محضوص کاموں پر اپنی توجہ مرکوزرکھتے ہیںاور ان میں بہتر صلاحیت اور مہارت پیدا کرلیتے ہیں جبکہ مثبت شخصیت اور رویے کے مالک لوگ عام طور پر ہر طرح کی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں جسکی وجہ سے وہ کسی خصوصی کام میں غیر معمولی مہارت پیدا کرنے میں ناکام رہتے ہیں ۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کھلے ذہن اور مثبت شخصیت کے مالک لوگ ہر طرح کے لوگوں سے ملنا پسند کرتے ہیں اور اپنا وقت ہرطرح کی سرگرمیوں اور مہارتوں میں صرف کرتے ہیں جسکی وجہ سے کسی ایک کام پر غیر معمولی توجہ نہیں دے پاتے۔جبکہ لوگوں اور مختلف قسم کے کاموںنا پسند کرنے والی شخصیات کو جب کوئی ایسا کام مل جائے جو ان کو پسند ہو تو وہ اپنا سارا وقت اس پر صرف کرتے ہیں جسکی وجہ سے اس کام میں غیر معمولی مہارت پیدا کر لیتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment