Sunday 22 June 2014

بچے آپ کا جھوٹ پکڑ لیتے ہیں، سائنسی تحقیق



12 جون 2014 (19:39)

بچے آپ کا جھوٹ پکڑ لیتے ہیں، سائنسی تحقیق
بوسٹن (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جانے والی ایک معروف یونیورسٹی کی سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کردیا ہے کہ والدین اور استاد اگر بچوں کے ساتھ سچ بولیں تو ان پر بچوں کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے اور جھوٹ بولنے یا غلط معلومات دینے والے والدین اور استادوں کو بہت چھوٹے بچے بھی بآسانی پکڑ لیتے ہیں اور دوبارہ اُن پر اعتماد نہیں کرتے۔ امریکہ کی ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی تحقیق میں چھ سے سات سال کے بچوں کے سامنے ایک استاد نے چار منٹوں والے ایک کھلونے کے استعمال کی وضاحت کرتے ہوئے صرف ایک بٹن کا استعمال بتایا۔ جن بچوں کو باقی بٹنوں کے بارے میں معلوم تھا انہوں نے کھلونے کا خود معائنہ کرتے ہوئے باقی بٹنوں کے فنکشن بھی دریافت کرلئے اور جب اگلی بار انہیں صرف ایک بٹن کا فنکشن بتایا گیا تو انہوں نے فوری طور پر باقی بٹنوں کا بھی معائنہ شروع کردیا۔ یعنی ننھے منے بچوں نے بھی یہ بات بھانپ لی کہ استاد نے پوری معلومات نہیں دی تھیں اور اپنے طور پر یہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے بچوں کو درست بات نہیں بتاتے تو وہ جلد یا بدیر اس کا پتا چلالیتے ہیں اور جب انہیں یہ معلوم ہوجائے کہ انہیں والدین یا اساتذہ نے درست بات نہیں بتائی تو وہ اعتماد کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اپنے طور پر سوالات کے جوابات ڈھونڈنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے کاگینشن (Coganitiion) میں شائع ہوئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment