Sunday 22 June 2014

بچوں کو منشیات سے بچانے کے لئے نئی سائنسی تحقیق



14 جون 2014 (22:15)

بچوں کو منشیات سے بچانے کے لئے نئی سائنسی تحقیق
برلن (نیوز ڈیسک) اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بچوں کو بگڑنے سے کیسے بچائیں اور انہیں اخلاقی اور معاشرتی برائیوں سے کیسے اور رکھیں تو اس کا سادہ فارمولا یہ ہے کہ ان کیلئے واضح اور سخت اصول بنائیں مگر اُن پر سختی نہ کریں اور نہ ہی ہر وقت ان کے سرپرسوار رہیں۔ یورپ کے چھ ممالک میں کی جانے والی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ حد سے زیادہ سخت والدین کے بچوں میں سگریٹ، نشے اور باغیانہ رویے ی طرف مائل ہونے کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح حد سے زیادہ نرم اور پیار کرنے والے والدین کے بچے بھی بگاڑ کر زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ متوازن رویے والے بچے اُن والدین کے ہوتے ہیں کہ جو نہ زیادہ سختی کرتے ہیں اور نہ ہی حد سے زیادہ نرمی کرتے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو واضح طور پر بتاتے ہیں کہ انہوں نے کونسے اصولوں کی پابندی کرنی ہے اور اس کے بعد ہر وقت بچوں کے پیچھے نہیں پڑے رہتے بلکہ انہیں خود سمجھداری کے ساتھ فیصلے کرنے کی گنجائش فراہم کرتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ شراب، سگریٹ اور چرس کا سب سے زیادہ استعمال برطانیہ اور سپین کے بچوں اور نوجوانوں میں پایا جاتا ہے۔ ”ڈرگ اینڈ الکوحل ڈپینڈنس“ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق نے یہ واضح کیا ہے کہ بچوں کی بہترین تربیت اور انہیں صاف ستھرے کردار کے مالک بنانے کیلئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اُن کے ساتھ اچھا دوستانہ تعلق پیدا کیا جائے تاکہ وہ ہر بات آپ کے ساتھ بلا خوف و خطر کرسکیں۔

0 comments:

Post a Comment