Sunday 22 June 2014

مغربی مشروبات کے کے بچوں کی صحت پر خطرناک اثرات، نئی سائنسی تحقیق


18 جون 2014 (22:45)

مغربی مشروبات کے کے بچوں کی صحت پر خطرناک اثرات، نئی سائنسی تحقیق
بوسٹن(نیوز ڈسک) ہمارے ہاں سافٹ ڈرنک کا استعمال بہت عام پایا جاتا ہے اور خصوصا موسم گرما میں تو اس میں بہت اضافہ ہو جاتاہے مگر کیا ہم اس کے صحت پر اثر ات سے بھی واقف ہیں؟ ۔ سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ کیفین والے مشروبات بلوغت کو پہنچنے والے بچوں کے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کی رفتار پر اثرانداز ہوتے ہیںاس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ کیفین والے مشروبات ہر عمر کے بچوں پر ایک ہی طرح سے اثرانداز ہوتے ہیں مگر اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کے اثارات بلوغت سے پہلے اور بعد میں مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں اور اگرچہ بلوغت کو پہنچنے والے لڑکوں پر ان کے زیادہ اثرات نہیں ہوتے لیکن بالغ ہونے والی لڑکیوں پر زیادہ واضح اثرات ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ماہواری کے دوران بھی ان مشروبات کے اثرات میں فرق آجاتا ہے اور کیفین کے اثرات کے تحت نو عمر لڑکیوں کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ یونیورسٹی آف بفلو کی اس تحقیق میں آٹھ سے 17 سال کے 96بچوں کا مطالعہ کیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment