Sunday 22 June 2014

کشادہ چہرے والے لوگ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں:تحقیق



22 جون 2014 (00:13)

کشادہ چہرے والے لوگ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں:تحقیق
 برمنگھم( نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کا کہناہے کہ مردوں کے چہرے کی کشادگی ان کے رعب و دبدبے کی عکاس ہوتی ہے ۔سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں نفسیات دان وکٹوریا ملیوا نے دریافت کا ہے کہ چوڑے چہرے والے مردوں کو زیادہ دبدبے والے اور کم چوڑائی والے چہروں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان پر با آسانی غلبہ پایا جا سکتا ہے ان پر دباﺅ ڈالا جا سکتا ہے اور ان سے آسانی سے بات منوائی جا سکتی ہے وکٹوریا کا کہنا ہے اس کی تحقیق کے مطابق چہرے کی چوڑائی کا لمبائی کی نسبت زیادہ ہونا غلبہ پسندی کی نشانی ہے جبکہ لمبائی کا چوڑائی کی نسبت زیادہ ہونا کمزوری سمجھی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ چوڑے چہرے والوں کے متعلق یہ خیالات نہ صرف دوسرے لوگوں میں پائے جاتے ہیں بلکہ وہ خود بھی عام طور پر اپنے بارے میں یہی خیال رکھتے ہیں اس سے پہلے تحقیقات کشادہ چہرے والے مردوں کو زیادہ جارحیت پسند اور لڑائی پسند قرار دے چکی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment