Sunday 22 June 2014

مذہبی لوگ زیادہ ’فیاض ‘ہوتے ہیں، نئی تحقیق



10 جون 2014 (15:59)

مذہبی لوگ زیادہ ’فیاض ‘ہوتے ہیں، نئی تحقیق
لندن (بیورونیوز ) برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق خیرات دینے میں مذہبی لوگ کافروں کی نسبت بہت زیادہ فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہیں، کیوں کہ مذہب انہیں غریبوں کی امداد اور ہمسائیوں سے محبت کا درس دیتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے اس تحقیق کا اہتمام کیا گیا، جس میں خدا پر یقین رکھنے اور نہ رکھنے والے 3ہزار افراد کو شریک کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق مذہبی لوگ زیادہ فیاض ہوتے ہیں۔سخاوت کی وجہ سے برطانوی باشندوں کو خاص اہمیت حاصل ہے لیکن ان میں بھی وہ لوگ زیادہ فیاض ہیں، جو اللہ پر یقین رکھتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران برطانیہ میں 10میں سے 7 مذہبی افراد نے خیرات دینے کے بارے میں بتایا جبکہ خیرات دینے والے ملحدین کی تعداد اس سے کہیں کم تھی۔ سروے میں شامل تمام سکھوں، 82فیصد یہودیوں اور 78فیصد عیسائیوں نے گزشتہ ماہ خیرات دی۔ اس ضمن میں میتھوڈسٹ چرچ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مارٹن اٹکینز کا کہنا ہے کہ مذہب لوگوں کو دوسروں کی امداد کی ترغیب دیتا ہے اور مذہبی لوگوں کی طرف سے ایسا کرنا نہایت خوش آئند ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلمان دنیا بھر میں بہت زیادہ صدقات و خیرات کرتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment