Wednesday, 25 June 2014

دنیا کا مہنگا ترین ہیڈ فون



09 جون 2014 (19:21)

دنیا کا مہنگا ترین ہیڈ فون
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن کمپنی کی جانب سے دنیا کے مہنگے ترین ہیڈ فون متعارف کروادئیے گئے ہیں جن کی قیمت 10 ہزار پاﺅنڈ مقرر کی گئی ہے۔ جرمن کمپنی ”سین ہیزر“ کے ڈیزائن کردہ آر فیس ایچ ای 90 نامی یہ الیکٹروسٹیٹک ہیڈ فونز 1991ءمیں متعارف کروائے اور پچھلی دو دہائیوں سے دنیا کے مہنگے ترین ہیڈ فونز کا اعزاز سنبھالے ہوئے ہیں۔ ذاتی ٹیوب امپلی فائر کیساتھ 118 ڈیسی بیل کی آﺅ پٹ والیوم دینے والے آر فیس میں گولڈ پلیٹ کانٹیکٹس موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک اس کے محدود 300 ماڈل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہی ں جو پرائیویٹ کلیکٹرز کی ملکیت میں ہیں۔

0 comments:

Post a Comment