Wednesday, 25 June 2014

گستاخانہ فلم کےخلاف بطور احتجاج:پاکستانی ٹیم تمام میچ بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلے گی


22 ستمبر 2012


لاہور( سپورٹس ڈیسک) روز نامہ پاکستان میںشائع ہونیوالے کالم اور عوامی ردعمل کے بعد چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑ یوں اور آفیشلز کو گستاخانہ فلم کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچز میں حصہ لینے کی ہدایت کردی حکومت کی جانب سے عام تعطیل اوریوم عشق رسول منانے کے بعد گستاخانہ فلم کے خلاف بطور احتجاج چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کو ہدایت کی گئی ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تمام میچز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔جبکہ ڈریسنگ روم میں ٹیم انتظامیہ کے ارکان بھی سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ذکاءاشرف نے ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ کو سیاہ پٹیاں باندھنے کے حوالے سے ہدایت جاری کردی ہے۔واضح رہے کہ کسی بھی سانحہ ےا کسی کرکٹر کے انتقال پر سےاہ پٹےاں باندھ کر مےچز مےں شرےک ہونا کرکٹرز کی رواےت رہی ہے ،پاکستانی کھلاڑی بھی اسی رواےت کے تحت سےاہ پٹےاں باندھ کر مےچز مےں حصہ لےں گے۔

0 comments:

Post a Comment