Saturday 5 July 2014

2کروڑ 98لاکھ 90ہزار ایکڑ فٹ پانی ضائع ہو رہا ہے :وزارت پانی وبجلی


27 اپریل 2014


اسلام آباد (اے پی پی) بڑے آبی ذخائر نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال اوسطاً 2کروڑ 98لاکھ 90ہزار ایکڑ فٹ پانی ضائع ہو رہا ہے ۔ 1976ءسے 2013ءتک ہر سال یہ صورتحال برقرار ہے ۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق 1976میں 6کروڑ 90لاکھ ایکڑ فٹ پانی کوٹری سے نیچے بہاتھا ۔ 2013-14ءمیں یہ بہاﺅ ایک کروڑ 82لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔ 1994-95میں 9کروڑ 18لاکھ ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوا ۔

 1995-96ءمیں 6کروڑ 27لاکھ ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوا۔ 2000-11ءمیں 5کروڑ 45لاکھ ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوا۔

0 comments:

Post a Comment