Saturday 5 July 2014

پہلی ’حلال‘ نیل پالش متعارف


05 جولائی 2014 (16:54)

پہلی ’حلال‘ نیل پالش متعارف
دبئی (مانیٹرنگ دیسک) کسی بھی چیز کے استعمال یا خریداری میں حلال اور حرام چیزوں میں فرق کوہمیشہ مدنظر رکھاجاتاہے اور اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل ایسٹ میں پہلی حلال نیل پالش متعارف کروادی گئی ۔
بی سی آئی کمپنی نے مسلمان خواتین کی عبادات کی ضروریات کے مطابق ایسی نیل پالش تیار کی ہے جس سے گزر کر پانی جلد تک پہنچ جاتا ہے اور خواتین اب یہ نیل پالش لگا کر بھی بآسانی وضو کرکے پانچ وقت کی نماز ادا کرسکتی ہیں۔ اس نیل پالش کا نام ’ایچ‘ رکھا گیا ہے اور اس کو لگانے کے بعد بھی پانی ناخنوں کو گیلا کردیتا ہے۔
بی سی آئی کے مالک خوتارمکالہ الشمسی نے بتایاکہ ’حلال نیل پالش‘ متحدہ عرب امارات میں لانچ کرکے وہ بہت خوش ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ خواتین جب تک چاہیں نیل پالش لگائے رکھ سکتی ہیں، حلال نیل پالش، سفید، کالے، سرخ، نیلے اور سنہری رنگوں میں دستیاب ہیں۔

0 comments:

Post a Comment