Tuesday, 8 July 2014

4 سالہ بچی پر ظلم کی انتہاءہو گئی


نیروبی )نیوز ڈیسک( افریقی ملک کمبوڈیا میں ایک پتھر دل ماں نے قرض لینے کیلئے اپنی چار سالہ بچی بطور ضمانت جمع کروادی اور قرض دینے والی خاتون بچی کی ماں سے بھی زیادہ درندہ صفت واقع ہوئی جس نے دو سال تک اس معصوم کو کسی جانور کی طرح زنجیر ڈال کر ستون سے باندھے رکھا۔ پولیس اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کا رکن جب کیماراک نامی قصبے کی ایک خستہ حال جھونپڑے کے اندر پہنچے تو دیکھا کہ معصوم بچی کے پاﺅں کے ساتھ جانوروں کو باندھنے والی زنجیر بندھی ہوئی تھی جسے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا گیا تھا۔ اخبار نام پنہہ پوسٹ کا کہنا ہے کہ بچی کو قید کے دوران ناقابل بیان تکالیف کا سامنا کرنا پڑا اور اکثر اس کے پاس بھوک پیاس سے ٹرپنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا تھا کیونکہ اس کی مالکن اسے زنجیر سے باندھ کر کام پر چلی جاتی تھی۔ یہ ظلم نہ جانے کب تک جاری رہتا کہ گاﺅں کے ایک معصوم پر ترس آ گیا اور اس نے پولیس کو خبر کردی۔ بیچاری بچی کو دو سال کی بدترین قید سے رہائی تو مل گئی ہے لیکن اب اسکی ماں نے اپنی غربت کی بناءپر اسے واپس لینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اسے لاوارث بچوں کے ایک مرکز میں رکھا گیا ہے۔

--
Thanks for you to receive

0 comments:

Post a Comment