نیویارک )نیوزڈیسک( سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ کیمرا ان کی طرف آئے لیکن نیویارک میں ایک میچ کے دوران کیمرہ جب ایک سوتے ہوئے موٹے شخص کی طرف متوجہ ہوا تو شدید تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ بیس بال کے میچ کے دوران 26سالہ موٹا شخص اینڈریو ریکٹر ہر بات سے بے خبر نیند کے مزے لے رہا تھا کہ کیمرااس کی طرف ہوگیا اور تبصرہ کاروں نے میچ کے دوران سونے پر اسے مذاق کا نشانہ بنایا۔بعد میں ESPN ٹی وی نے اس کی تصاویر نشر کیں اور انٹرنیٹ پر بھی لوگوں نے اس پر خوب تبصرے کئے۔ اینڈریو نے تبصرہکاروں کے مذاق کو سخت ناپسند کیا اور اس کے خلاف عدالت میں ایک کروڑ جرمانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہتک آمیز تبصروں اور اس کے نتیجے میں انٹرنیٹ پر اسکے مذاق نے اسے شدید ذہنی اور جذباتی صدمہ پہنچایا ہے جس کی تلافی کیلئے ESPN ٹی وی اور اس کے تبصرہ کاروں ڈبن شلمن اور جان کرک سے ایک کروڑ ہرجانہ لے کر دیا جائے۔ ESPN ٹی وی یا اس کے تبصرہ کاروں نے اینڈریو کی درخواست پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
--
Thanks for you to receive
0 comments:
Post a Comment