Tuesday 8 July 2014

تاریخ کی سب سے بڑی موبائل ڈکیتی


ی09 جولائی 2014 )03:40(ساﺅپالو )نیوز ڈیسک( برازیل کے شہر کاچیناس میں 20 مسلح ڈاکوﺅں نے سام سنگ کی فیکٹری پر حملہ کرکے ساڑھے تین کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کمپیوٹر لوٹ لئے۔ ڈاکو مشین گنوں سے مسلح ہو کر رات کے وقت فیکٹری میں آئے جہاں تقریباً 200 ملازمین اپنے کام میں مصروف تھے۔ کچھ لوگوں کو یرغمال بنانے کے بعد ڈاکوﺅں نے موبائل فون اور لیپ ٹاپ لوٹنے شروع کردئیے۔ ویب سائٹ ZDNET کے مطابق لوٹا گیا سامان سات ٹرکوں میں لادا گیا۔ ڈاکوﺅں نے ملازمین کے فون قبضے میں لے کر تقریباً 3 گھنٹے تک لوٹ مار جاری رکھی۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور ابتدائی طور پر یہ اندازہ قائم کیا گیا ہے کہ فیکٹری میں سے ہی کوئی ڈاکوﺅں کے ساتھ ملا ہوا تھا کیونکہ انہیں نہ ہی اندر آنے میں کوئی دقت ہوئی اور نہ ہی قیمتی سامان ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ پیش آیا۔

--
Thanks for you to receive

0 comments:

Post a Comment