Tuesday 8 July 2014

ہر گھر کے کچن میں موجود جادوئی کیمیکل. میٹھا سوڈا


نیو دہلی )نیوز ڈیسک( میٹھا سوڈا گھر کی اہم ترین پروڈکٹ ہے، اسے گھر کا ہمہ گیر اور موثر آلہ قرار دیا جاتا ہے۔ میٹھا سوڈا صرف کھانا بنانے میں ہی کام نہیں آتا بلکہ یہ استعمال کرنے پر اپنے اندر بے شمار فوائد بھی سموئے ہوئے ہے جن میں سے چند ایک کا ہم یہاں ذکر کر رہے ہیں۔٭ کمرے کی صفائی کے لئے روایتی مصنوعات کو ترک کرکے میٹھا سوڈا گیلے اسفنج پر ڈال کر رگڑائی کریں۔٭ گرم پانی میں ایک چمچ میٹھا سوڈا مکس کرکے اس میں کنگھے کو ڈبو کر بالوں میں پھیر لیں۔ بعدازاں بال دھو کر خشک کر لیں۔٭ سیزن ختم ہونے پر صحن میں رکھے فرنیچر کو سٹور روم میں رکھنے سے قبل کوشن )صوفے کی گدی( کے نیچے میٹھا سوڈا ضرور چھڑک لیں۔٭ موسم گرما کے پورے سیزن میں اپنے لوہےکے چولہے کو صاف رکھنے کے لئے میٹھے سوڈے سے اس کی رگڑ کر صفائی کریں۔٭ قالین کی مکمل صفائی کے لئے میٹھا سوڈا کا استعمال کریں۔ ویکیوم کلینر چلانے سے 15منٹ قبل میٹھا سوڈا قالین پر چھڑکا دیں۔٭ کپڑوں کی مکمل صفائی اور چمک کے لئے واشنگ پاﺅڈر کے ساتھ میٹھا سوڈا ملاکر دھلائی کریں۔٭ برتنوں سے سخت داغ اتارنے کے لئے گرمپانی میں روایتی صفائی والے ڈیٹرجن کے ساتھ میٹھا سوڈا ڈال کر 15منٹ انتظارکریں اور پھر اس پانی سے برتن دھو لیں۔٭ داغدار اور گندے فرش کی صفائی کے لئے میٹھے سوڈے کا آدھا کپ پانی سے بھری بالٹی میں ڈال کر استعمال کریں۔٭ باتھ روم کی بہترین صفائی کے لئے لیکوئیڈ ڈیٹرجن کے ساتھ میٹھا سوڈا استعمال کریں۔٭ گرم تیل سے آگ کے شعلے بلند ہونے کی صورت میں میٹھا سوڈا اس پر ڈال دیں۔ان کے علاوہ سلور یا چاندی کی چمک واپس لانے، دانتوں اور منہ کی صفائی، کھٹمل کےکاٹنے پر آرام، بالوں کی خشکی کے خاتمہ، سینے میں جلن کی صورت میں، گندے پانی کی نکاسی کے پائپوں کی صفائی وغیرہ کے لئے بھی میٹھے سوڈے کا استعمال نہایت نفع بخش ہے۔

--
Thanks for you to receive

0 comments:

Post a Comment