Saturday 5 July 2014

مردوں کی نسبت خواتین کو بینائی کی عینک جلد لگانا پڑتی ہے: تحقیق


08 ستمبر 2012


لندن (بیورورپورٹ)مردوں کی نسبت خواتین کو بینائی کی عینک جلد لگانا پڑتی ہے اس امر کا انکشاف ایک حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے محققین کے مطابق اس کی بڑی وجہ کتب بینی کے مواد کو آنکھوں کو بہت قریب رکھ کر پڑنا ہے جس سے بینائی پر برا اثر پڑتا ہے مرد اورخواتین کی قابلیت میں کوئی فرق نہیں ہے خواتین کو عینک کی ضرورت اس لئے بھی جلد پڑتی ہے کہ ان کے بازوﺅں کی لمبائی مردوں کی نسبت کم ہوتی ہے اور خواتین کتب کو زیادہ قریب سے پڑھتی ہیں کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ خواتین کو نظر کی عینک مردوں کی نسبت جلد پہننا پڑتا ہے۔ کیونکہ خواتین پڑھائی کرتے وقت کتاب کو آنکھوں کے زیادہ قریب رکھتی ہیں محققین کے مطابق جب پڑھائی کے وقت آنکھ کی پتلی کو بہت زیادہ کھولا جائے تو یہ بینائی پر اثر انداز ہوتی ہے جس سے پڑھائی کے دوران بینائی کے چشمے کی ضرورت ہوتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment