Saturday 5 July 2014

خواتین کن مردوں کو پسند کرتی ہیں؟ سائنسی تحقیق نے بتا دیا


05 جولائی 2014 (21:14)

خواتین کن مردوں کو پسند کرتی ہیں؟ سائنسی تحقیق نے بتا دیا
لندن (نیوز ڈیسک) بدلتے زمانے کے ساتھ عورتوں کی پسند ناپسند بھی تبدیل ہورہی ہے اور آج کی جدید عورت کو جو مرد پسند ہیں اُن میں روایتی رومانویت اور وضع داری کے ساتھ کچھ نئی خوبیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ 'سرینتا فلاورز ' نامی کمپنی کی ایک حالیہ تحقیق میں 60 فیصد عورتوں نے شکوہ کیا کہ آج کل کے مرد ان کے معیار پر پورے نہیں اتر پارہے، اس لئے آپ کیلئے بہت ضروری ہے کہ آپ یہ جانیں کہ عورتوں کو کیسے مرد پسند ہیں۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بتایا کہ وہ ایسے مردوں کو پسند کریں گی جو قطار میں انتظار کے دوران انہیں اپنی جگے دے کر خود پیچھے آجائیں، فیس بک پر اُن کی تصویروں کی تعریف کریں، اچھے موسم میں رومانویت کا اظہار ضرور کریں اور جب بھی خواتین نئے کپڑے پہنیں یا بالوں کا نیا سٹائل بنائیں تو اس کی تعریف کرنا نہ بھولیں۔ خواتین کی بھاری تعداد نے کہا کہ عزت سے پیش آنے والے مرد تو انہیں فوری طور پر دلکش لگنا شروع ہوجاتے ہیں۔ نوجوان عورتوں اور لڑکیوں نے کہا کہ وہ اس بات کو بہت پسند کریں گی کہ اُن کے فون کی بیٹری ختم ہونے پر مرد انہیں فوراً اپنا فون پیش کریں اور اگر انہیں گھر پہنچنا ہو تو اس کیلئے ٹیکسی کا بندوبست کریں۔ اسی طرح خواتین کے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر مکیں کسی مسئلے کی صورت میں مدد فراہم کرنے والے، بھاری سامان اٹھانے میں مدد کرنے والے، ٹی وی پر قبضہ کرنے کی بجائے اپنے لیپ ٹاپ پر میچ دیکھنے والے، کھانا پکانے میں مدد کی پیشکش کرنے والے اور اکٹھے چپس کھاتے ہوئے آخری چپس خود کھانے کی بجائے اپنی خاتون ساتھی کو پیش کرنے والے مردوں کو بہت پسندیدہ قرار دیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment