Saturday 5 July 2014

پاکستان بمقابلہ بھارت، چند دلچسپ حقائق


21 مارچ 2014 (16:20)

پاکستان بمقابلہ بھارت، چند دلچسپ حقائق
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونے جارہی ہیں۔ تمام شائقین کے ذہنوں میں یقیناً شاہد آفریدی کے وہ زبردست چھکے ہوں گے جس سے پاکستان کو فتح ملی۔ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچ تو شاید ہی کوئی چھوڑتا ہوگا کیونکہ اس میں متعدد ریکارڈ بنتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو چند ریکارڈز کا بتاتے ہیں۔ پاکستان کے کپتان محمد حفیظ کو T20 میچوں میں صرف آٹھ رنز درکار ہیں کہ وہ بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑیں جبکہ سعید اجمل کو صرف دو وکٹیں درکار ہیں اگر وہ دو وکٹیں لے لیتے ہیں تو وہ لاستھ ملنگا کا T20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈالیں گے۔ سعید اجمل کی ابھی 32 وکٹیں ہیں۔ کامران اکمل یہ میچ کھیل کر سنگاکارا کا سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کریں گے۔ اِس سے قبل سنگاکارا نے 50 میچز کھیلے ہوئے ہیں۔ یہاں یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ گزشہ چھ میچوں میں 5 میچوں میں بھارت نے ٹاس ہارا لیکن وہ میچ جیت گئی اور جس میچ میں بھارت نے ٹاس جیتا اُس میچ میں بھارت کو شکست ہوئی۔

0 comments:

Post a Comment