Saturday 5 July 2014

ایک شخص پر مشتمل شہر اور مزید دلچسپ و عجیب حقائق


05 جولائی 2014 (23:46)

ایک شخص پر مشتمل شہر اور مزید دلچسپ و عجیب حقائق
پیرس(نیوز ڈیسک)آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ ناقابلِ یقین باتیں سو فیصد درست ہیں۔
1۔امریکی ریاست فلوریڈا میں2007میں ایک شخص شدید سردرد کی وجہ سے نیند سے جاگ کر ہسپتال گیا تو ڈاکٹروں نے اس کے سر سے ایک گولی برآمد کر لی ۔بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نے اسے سوتے میں گولی مار دی تھی۔
2۔خلابازوں کو سوتے وقت نکاسی ہوا کا خصوصی بندوبست کرنا پڑا ہے ورنہ کششِ ثقل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اپنی سانس کے ساتھ خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ان کے منہ پر بلبلے کی شکل میں جمع ہو کر سانس بند کر سکتی ہے۔
3۔2005میں شائنا نامی خاتون پیراشوٹ کی فراہمی کی وجہ سے50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین پر منہ کے بل آگری اور نہ صرف زندہ بچ گئی بلکہ کچھ عرصہ علاج کے بعد مکمل طور پر صحت مند بھی ہوگئی مزید دلچسپی کی بات یہ ہے کہ وہ حاملہ تھی اور اس حادثے کے دوران اس کا بچہ بھی محفوظ رہا۔
4 ۔جنوبی امریکہ کے ساحل کے قریب بہاماز جزائر میں سے ایک جزیرے کو سﺅروں کا جزیرہ کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں پانی میں تیرنے والے سﺅر رہائش پذیر ہیں۔
´5۔آسٹریلیا میں ایک سیلاب کے بعد ایک گالف کورس کی جھیل میں شارک مچھلیاں پھنس گئیں۔بل شارک نسل کی یہ مچھلیاںتازہ پانی میں رہ سکتی ہیں لہذا وہ اس جھیل میں نہ صرف زندہ ہیں بلکہ افزائش نسل بھی کر رہی ہیں۔
6 ۔امریکی ریاست اوریگن میں ایک سروے سے معلوم ہوا کہ مشہور شاپنگ سمٹر وال مارٹ کے سامنے والے فقیر اندر کام کرنے والے ملازمین سے زیادہ کماتے ہیں۔
7۔ایک ٹائیگر شارک کا آپریشن کرتے ہوئے ڈاکٹر کو شارک کے بچے پیٹ میں ہی اپنے بہن بھائیوں کو کھانا شروع کر دیتے ہیں ۔
8۔روسی ڈاکٹر شراب نوشی کے علاج کیلئے جسم میں ایک کیپسول داخل کر دیتے ہیں شراب کا ایک قطرہ بھی پئے تو کیپسول کے اثر کی وجہ سے شدید درد میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
9۔1824میں جب موسیقار بیھتون نے اپنی 9ویں دھن پیش کی تو عوام نے اتنی تالیاں بجائیں کہ پولیس کو مداخلت کر کے انہیں روکنا پڑا۔
10۔امریکی ریاست نبراسکا کے گاﺅں مندوی کی آبادی کی تعداد ایک فعد ہے ایلسی ایلر نامی یہ خاتون خود ہی گاﺅں کی میئر ہے اور اپنے آپ کو ہی ٹیکس اداکرتی ہے یہ سرکاری طور پر تسلیم شدہ گاﺅں ہے۔
11۔جاپان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی شرئط پوری کرنے کیلئے امریکہ سے چاول درآمدکرتا ہے مگر انہیں کوئی بھی جاپانی نہیں کہتایہ چاول شمالی کو ریا کو دیئے جاتے ہیں یا سﺅروں کو کھلا دیئے جاتے ہیں۔
12۔میکسیکو میں نشہ فروش گینگ کمیونیشن ماہرین کو اغواءکر کے ان سےاپنے ٹیلی فون نیٹ ورک تیار کرواتے ہیں۔
13۔فرانس کے ایک شخص نے میڈیکل کی تعلیم کے دوسرے سال کے امتحان میں فیل ہونے کے بعد جھوٹ بولا کہ وہ پاس ہو گیا ہے اور پھرتعلیم چھوڑنے کے باوجود سب کوبتایا کہ ڈاکٹری کی پڑھائی جاری ہے اس کے بعد اٹھارہ سال تک ڈاکٹر ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا اور بالآخر جب اس نے جھوٹ پکڑے جانے کے خوف سے اپنے گھروالوں کو ہی قتل کر دیا تو اس کا راز فاش ہو گیا۔

0 comments:

Post a Comment