Saturday 5 July 2014

اشتہاروں میں ماڈل کے بال کیسے اڑتے ہیں؟



05 جولائی 2014 (13:53)

اشتہاروں میں ماڈل کے بال کیسے اڑتے ہیں؟
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) آپ نے ٹی وی پر مختلف اشتہارات میں سیناﺅں کی زلفوں کو ہوا میں لہراتے ہوئے دیکھا ہوگا اور اسی طرح سپرمین نامی ہیرو کو بھی ہوا میں اڑتے دیکھا ہوگا اس کے بال اور لباس ہوا میں پھڑ پھڑا رہے ہوتے ہیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ لہراتی زلفوں اور پھڑپھڑاتے لباس کیلئے ہوا کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ جدید سٹوڈیوز میں یہ کام ایک پراسرار مخلوق سے لیا جاتا ہے۔ دبئی کے لائٹ ہاﺅس سٹوڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ جب کسی ماڈل کے بالوں کو لہراتے ہوئے دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے تو سبز رنگ کا ایک مخصوص لباس پہن کو اس کام کے کاریگر ماڈل کے پیچھے کھڑے ہوجاتے ہیں اور اس کے بالوں کو اسی طرح ہلاتے ہیں جیسے پتلی تماشا کرنے والے اپنی پتلیوں کو ہلاتے ہیں۔ مخصوص رنگ کے لباس اور مخصوص روشنی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے یہ کاریگر سکرین پر نظر نہیں آتے۔ سپاٹک ٹی وی کی ایک ویڈیو میں فلموں کے مشہور کردار ”سپرمین“ کے اڑنے کا راز بھی فاش کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دو کاریگر سپرمین کے پیچھے کھڑے نظر آرہے ہیں جن کا جسم پوری طرح سبز لباس میں ڈھکا ہوا ہے اور وہ سپرمین کے بالوں اور اس کی لمبی پوشاک کو پتلون کی طرح حرکت دے رہے ہیں۔ ”سپرمین“ کا کردار ادا کرنے والے اداکار برینڈن روتھ نے بتایا کہ وہ سٹوڈیو کی اس فنکاری کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

0 comments:

Post a Comment