Saturday 5 July 2014

مرد تو ایسے ہی بدنام ہیں، گھریلو جھگڑوں میں عورتیں مردوں سے آگے


29 جون 2014


برمنگھم (نیوز ڈیسک) عام طور پر تو یہی سمجھا جاتا ہے کہ گھریلو تشدد میں عورتیں نشانہ بنتی ہیں اور مرد ظلم کرتے ہیں لیکن مغربی دنیا میں معاملہ مختلف ہوچکا ہے اور ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گھریلو جھگڑوں میں عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ پرتشدد رویے کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ یونیورسٹی آف کمبریا کی ڈاکٹر الزبتھ کی سربراہی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ گھریلو جھگڑوں میں خواتین گالم گلوچ اور دھمکیوں کے علاوہ جسمانی تشدد کا استعمال بھی کررہی ہیں اور تحقیق میں شامل عورتوں کی نسبت مردوں کی زیادہ تعداد مظلوم ثابت ہوئی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ماضی میں عورتوں پر تشدد کے معاملے کو توجہ دی گئی ہے اور اس پر بہت سی تحقیقات کی گئی ہیں جس کی وجہ سے عورتوں کو ہی مظلوم سمجھا جاتا ہے۔ تازہ تحقیق نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مردوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر بھی تحقیق ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ یہ تحقیق مغربی معاشرے کی حد تک تو درست ہوسکتی ہے لیکن وطن عزیز پاکستان میں مردوں کی اکثریت اپنی عورتوں سے جو سلوک کرتی ہے ا±س کا حال کسی سے پوشیدہ نہیں اور ہمیں اس معاملے میں اخلاقی اور مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر عورتوں کو عزت دینے کی سخت ضرورت ہے۔

0 comments:

Post a Comment