Saturday 5 July 2014

تندرستی پانے کے ’مضر صحت‘ طریقوں سے بچئے


05 جولائی 2014 (15:20)

تندرستی پانے کے ’مضر صحت‘ طریقوں سے بچئے
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی فٹنس کے لئے مختلف فرضی داستانیں گھڑ کر آگے پہنچانے کی روایت نے ہماری صحت کی تباہی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ خاص طور پر وزن گھٹانے کے لئے بتائے جانے والے افسانوی ٹوٹکے فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں، لہٰذا یہاں ہم آپ کو وزن گھٹانے کے لئے گھڑی گئی فرضی داستانوں سے آگاہی دیتے ہیں تاکہ آپ ان سے بچ سکیں۔
یہ غلط ہے کہ وزن گھٹانے کے لئے پیٹ کی ورزشیں انتہائی معاون ہوتی ہیں: بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کا طریقہ صرف مناسب غذا کا استعمال ہے۔ پیٹ کم کرنے کے لئے کی جانی والی سخت ورزش کرتے ہوئے آپ کا چہرہ نیلا ہو جائے گا لیکن نتائج ناہونے کے برابر ہوں گے، لہٰذا پیٹ کم کرنے کے لئے غذا پر زور دیں اور پیٹ کی چکنائی سے جان چھوڑائیں۔ پیٹ کم کرنے کے لئے روزانہ 30 منٹ پھرتی سے چہل قدمی کرنے کے ساتھ کم چکنائی والی اشیاءیعنی تازہ سبزیوں، مچھلی، چکن اور پنیر وغیرہ استعمال کریں۔
جسم کے فربہ حصوں کا وزن گھٹانا: اگر جسم کا کوئی خاص حصہ یعنی پیٹ، ٹانگیں اور کولہوں وغیرہ کا وزن زیادہ ہے اور صرف اس مخصوص حصے کا وزن گھٹایا جا سکتا ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میرے جسم کا نچلا حصہ زیادہ وزنی ہو لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اگر میں نے وزن گھٹا لیا ہے تو زیادہ وزن نچلے حصے سے کم ہوا ہے۔ لہٰذا مناسب خوراک اور غذا کا استعمال نہ صرف عمومی طور پر وزن کو کم کرسکتا ہے بلکہ یہ آپ کے مطلوبہ مقاصد کے حصول کو بھی ممکن بنا سکتا ہے۔
وزن گھٹانے یا بڑھانے کے لئے وقت مقرر کرنا: وزن گھٹانے یا بڑھانے کے لئے چند روز یا ہفتوں کا وقت بالکل غلط ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے مسلسل اور لگاتار کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزن گھٹانے یا بڑھانے کے لئے سب سے پہلے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لائیں اور کھانے میں احتیاط سے کام لیں۔

0 comments:

Post a Comment