Saturday 5 July 2014

کینیا میں عوام کو مجرموں سے زیادہ پولیس سے خطرہ


05 جولائی 2014 (18:16)

کینیا میں عوام کو مجرموں سے زیادہ پولیس سے خطرہ
نیروبی (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں لوگوں کو پولیس سے بہت شکایات ہیں لیکن کینیا کی پولیس کے کارناموں کو دیکھیں تو ہماری پولیس فرشتہ نظر آئے گی۔ ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیا کی پولیس تمام ڈاکوﺅں اور قاتلوں کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے لوگوں کی نسبت پانچ گنا زیادہ لوگوں کو ہلاک کرتی ہے۔ صحافی مائیک فلانز کا کہنا ہے کہ کینیا میں پچھلے پانچ سالوں میں قتل کئے گئے 1968لوگوں میں سے 70 فیصد کو پولیس نے ہلاک کیا جبکہ ڈاکوﺅں کی طرف سے قتل کئے گئے لوگوں کی تعداد محض 14 فیصد ہے۔ برطانیہ نے کینیا کی پولیس کو ٹریننگ دینے اور ان کا رویہ ٹھیک کرنے کیلئے ساڑھے بارہ کروڑ پاﺅنڈ خرچ کرکے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا لیکن اس سے بھی زرہ بھر فرق نہیں پڑا۔ کینیا کے انڈیپنڈنٹ میڈیکولیگل یونٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی تربیت کا پولیس پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اس کے افسران اور سپاہی بے رحمی سے شہریوں کو قتل کرنے کی روش پر قائم ہیں۔ ہلاک کئے جانے والوں کی بھاری تعداد کا تعلق حکومت مخالف سیاسی پارٹیوں اور اختلاف رائے کا اظہار کرنے والے گروپوں سے ہے۔

0 comments:

Post a Comment