Saturday 5 July 2014

نسیم وکی نے بھارتی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا


05 جولائی 2014 (15:17)

نسیم وکی نے بھارتی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ بھارت میں قیام کے دوران تین فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے، فیصلہ کرلیا ہے، جلد کسی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پہلے بھی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”ہیروپنتی“ میں بھی کام کرنے کی آفر ملی تھی جسے پاکستان میں مصروفیات کی وجہ سے میں سے مسترد کردیا تھا۔ اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ میں بھارتی فلم میں اداکاری کیلئے جاﺅں گا جبکہ میں وہاں مشہور پروگرام ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ کے چار پروگرام بھی ریکارڈ کرائے جبکہ کپل نے مجھے اپنے پروگرام کا مستقبل حصہ بننے کی پیشکش بھی کی ہے جسے قبول نہیں کرسکتا کیونکہ میں پاکستان میں کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ یاد رہے اس سے قبل وینا ملک اور میرا سمیت متعدد فنکار بھارت میں قسمت آزما چکے ہیں. 

0 comments:

Post a Comment