Sunday 31 August 2014

زندگی کی ہر سہولت سے آراستہ دنیا کا جدید ترین بحری جہاز



    نیویارک(نیوز ڈیسک) دنیا کا جدیدترین کروز بحری جہاز کوانٹم آف دی سیز حیرت انگیز خوبیوں اور ناقابل یقین آسائشوں کے ساتھ سمندر میں نکل آیا ہے۔ مستقبل کا بحری جہاز قرار دئیے جانے والے کوانٹم میں روبوٹ بیرے ڈیجیٹل بالکو نیاں اور فضائی نظاروں کے لئے دارمی اڑن کھٹولے بنائے گئے ہیں۔سمندر کے دلفریب نظارے کے لئے ساتھ شار نہ کی اڑن کھٹولے بنائے گئے ہیں جو مسافروں کو سمندر کے اوپر 300فٹ کی بلندی پر فضا میں لہرائیں گے۔اس جہاز کی 18منزلیں ہیں اور اس میں 18ریسٹورنٹ ہیں۔اس میں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور تیز رفتار انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا اوراس کا ڈیزائن بھی خوبصورتی اور دلکشی کا لاجواب نمونہ ہے۔کوانٹم انگلینڈ سے نیو جرمنی کے اپنے پہلے سفر کے لئے تیار ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment